ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنانے کا ہدف
ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنانے کا ہدف بنالیا۔ کہتے ہیں پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کرکٹرز بنانا ہے۔ ہرشعبے کے کھلاڑی تیار کرنے کے ساتھ آف اسپنرز بھی تلاش کروں گا۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے وقت درکارہے۔
ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کیٹیگری میں لائیں گے، سب کوچز کی سوچ ایک ہوگی تو ورلڈ کلاس کھلاڑی پیدا کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کلاس کا لقب دیا گیا اب ہم نے نوجوانوں کو ورلڈ کلاس بنانا ہے، کھلاڑیوں کو صرف فزیکل طور پر نہیں دماغی طور پر بھی مضبوط بنائیں گے۔
ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہر شعبے کے کھلاڑی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ آف اسپنرز بھی تلاش کروں گا۔ قومی ٹیم، شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کو سپلائی کا سلسلہ نہیں ٹوٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور انتظامات میں کھیل کی بحالی مشکل ہوگی، کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کیلئے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوگا۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ منسلک ہونے کو اپنےلئے عزت کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسا ہی جذبہ دوبارہ زندہ ہوگیا جیسے پاکستان سے کھیلنے کیلئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ایک اچھا پروگرام بنایا گیا ہے، گراس روٹ سے کھلاڑی تلاش کرنا اور موجودہ کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا ہے، بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔
Comments are closed on this story.